نئی دہلی،13جولائی(ایجنسی) فلموں سے سیاست میں آئے راج ببر نے اترپردیش کانگریس کا صدر مقرر کئے جانے کے ایک دن بعد آج یہاں کانگریس سربراہ سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ریاست میں جاری لوٹ کھسوٹ سے لوگوں کو رہائی دلانے کیلئے وہ ذمہ داری اور ترجیحات کے ساتھ کام کریں گے۔
start;">مسٹر ببر نے کانگریس کی اعلی قیادت سے کہاکہ ریاست میں کانگریس کو مضبوط بنانے کیلئے وہ مشن کے طور پر کام کریں گے۔
اتراکھنڈ سے راجیہ سبھا کے رکن مسٹر ببر نے ملاقات کے دوران اگلے سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کی حکمت عملی پر کانگریس قیادت سے تبادلہ خیال کیا۔